بھارت میں کرونآ کی جو صورتحال ہے وہ ہمارے لئے ایک سبق اورعبرتناک .....
بھارت میں کرونآ کی جو صورتحال ہے وہ ہمارے لئے ایک سبق اورعبرتناک .....
بھارت میں اس وقت کرونآ کی جو صورتحال ہے وہ ہمارے لئے ایک سبق اورعبرتناک ہونی چاہیے - کل بھارت میں کرونا کیسز کا دنیا کا سب سے زیادہ یومیہ اضافہ دیکھنے میں آیا جب سوا تین لاکھ کیس ایک ہی دن میں رپورٹ ہویے اور اب یہ روزانہ کی بنیاد پر ہورہا ہے - دہلی شہر میں آکسیجن کی اس قدر قلت ہو گئی ہے کہ لوگ اپنے رشتے داروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے سانس اکھڑتے اور مرتے دیکھ رہے ہیں - پورے دہلی میں چھے دن کیلئے کرفیوں لگایا جارہاہے - اس وقت بھارت کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے - یہ سب ایک ہفتے میں ہوا - وہ بھارت جو اس وقت دنیا میں دوسری بڑی مقدار میں کوووڈ ویکسین بنا رہا تھا ' پھر اچانک ایسا کیا ہوا وہاں ؟
Coronavirus India update: State-wise total number of confirmed
Covid-19 news Bharat and all world
یکم اپریل سے بھارت کے شہر ہریدوارمیں گنگا کے کنارے "کم کا میلا" جو ہر سال ہوتا وہ منعقد ہوا جس میں لاکھوں لوگ پورے ملک سے شریک ہویے - لاکھوں لوگوں نے گنگا دریا میں اشنان لیا - اور اس کے تین ہفتوں کے بعد دو ہزار سے زیادہ کیس کنفرم ہویے جو کم کے میلے سے واپس اپنے شہروں میں گیے اور ساتھ وائرس کا تحفه لے گیے - اس کے علاوہ ہزاروں کیسز ٹریس نہیں کیے جاسکے اور یوں بھارت میں یومیہ دو سے تین لاکھ کا اضافہ سامنے آنے لگا ---- اس وقت آسٹریلیا ' نیوزیلینڈ سمیت انگلینڈ نے بھی بھارت کو ریڈ زون میں ڈال کر سفری پابندیاں لگا دی ہیں - عمان نے پاکستان اور بھارت دونوں کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے --
میں یہ سب کیوں لکھ رہا ہوں ؟ محض اس لئے کہ ہمارا رویہ بھی بھارت کے عوام سے زیادہ مختلف نہیں ہے - سڑکوں ' مارکیٹوں' بازاروں اور دفتروں میں دیکھ لیں - آپ کو ہر جگہ خود ساختہ سائنسدان نظر آئینگے جو کرونا کے معاملے پر ایسی ایسی تھیوریاں پیش کر رہے ہونگے کہ سائنس اور دلیل بھی شرما جائے - ہم نے بھی ابھی ابھی بہت سے دھرنے ' جلوس دیکھے ہیں - بہت سے سیاسی جلسے دیکھے ہیں - ہمارے ہاں رمضان چل رہا ہے جس میں لوگ احتیاط کو عقیدے کی کمزوری اور ایمان کی کمی سے جوڑ دیتے ہیں - - ان کے ہاں جیسے " کم کا میلا " آیا ہمارے ہاں ویسے عید اور یاد کے بعد شادیوں کا سیزن آنے کو ہے - ہمارے ہسپتال بھی بھارت کی طرح آکسیجن سے محروم اور وینٹیلیٹر سے خالی ہیں - ویکسین ہمارے ہاں بھی ابھی بس 0.5 % لوگوں کو ہی لگ سکی ہے - روزانہ مجھے بہت سے عزیزوں کے مثبت ہونے اور پھر انتقال کی اطلاع ملتی ہے - ایسے میں کسی بھی دن ہم بھی ایسے ڈیزازسٹر اور بحران کا شکار ہوسکتے ہیں -
خدا را ! اس کو سنجیدہ لیں - اس پر یقین کرنے کیلئے اس سے ملنے اور اس کا شکار ہونے کو شرط قرار دینا ایسا ہی ہے جیسے آپ کہیں کہ آگ جلاتی ہے یہ بات تب تک نہیں مانیں گے جب تک اپنا گھر نہ جلا لیں - ماسک لگائیں - اسی پابندی سے جس پابندی سے رمضان کے روزے رکھتے ہیں اور جس عادت سے روزانہ لباس پہنتے ہیں - ماسک کو اسی لباس کا حصہ بنائیں کیوں کہ حکومت' این سی او سی (NCOC) اور ادارہ شماریات کیلئے آپ محض ایک ہندسہ ایک نمبر ہی ہونگے لیکن اپنے گھر والوں اور بچوں کیلئے آپ پوری دنیا ہیں - - خدا مسلمانوں سمیت پوری انسانیت پر رحمت کرے
0 Response to "بھارت میں کرونآ کی جو صورتحال ہے وہ ہمارے لئے ایک سبق اورعبرتناک ....."
Post a Comment