-->

Pop up

Ads display

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے  21 Ramzan-ul-Mubarak, Youm-e-Shahadat Hazrat Ali ...

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے 21 Ramzan-ul-Mubarak, Youm-e-Shahadat Hazrat Ali ...

 

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے  21 Ramzan-ul-Mubarak, Youm-e-Shahadat Hazrat Ali ...

  حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آپؓ نے اپنی ساری زندگی رسول اکرمﷺ کی جانثاری میں گزاری۔ آپؓ ہی وہ ہستی ہیں جن کی نماز عصر قضا ہونے پر رسول اللہﷺ نے دعا فرمائی اور سورج پلٹ کر آ گیا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر 19 رمضان المبارک 40 ہجری کو کوفہ کی مسجد میں حالت سجدہ میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں آپ شدید زخمی ہوئے۔ حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو دن بعد 21 رمضان المبارک کو جام شہادت نوش کر گئے۔ پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے ایک اندازے کے مطابق مولود کعبہ حضرت مولاعلی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی شان میں ایک ہزار احادیث بیان کی ہیں۔


 احادیث کی مستند اور معتبر کتب میں شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں کچھ یوں درج ہے کہ

 جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے۔ 

(بحوالہ مستدرک الحاکم جلد 3صفحہ11) 


کنزالایمان میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان صاحب نے ایک حدیث مبارکہ کا ذکر کیا جس میں کہا گیا کہ علی کا ذکر عبادت ہے۔

 (بحوالہ کنزالایمان ،جلد 11صفحہ 601)


 قرآن کریم کے بعد سب سے معتبر کتاب صحیح بخاری شریف اور صحیح مسلم میں درج ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علی کو مجھ سے وہی نسبت ہے جو موسیٰ کو ہارون سے تھی 

( بحوالہ صحیح بخاری، جلد 3صفحہ 1142)

 (صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5931) 

21 Ramzan-ul-Mubarak, Youm-e-Shahadat Hazrat Ali ...

جنگ خیبر میں  کموس نامی قلعہ فتح نہ ہونے پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کل میں اپنا عَلم اس کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول کا محبوب ترین ہو گا

 (بحوالہ صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917) 


تاریخ گواہ ہے کہ یوم خیبر پر دست پیغمبر نے عَلم جنگ علی ابن ابی طالب کو عطا کیا۔ دانائے کل ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ علی تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے

 (بحوالہ کنزل الاعمال،جلد 13صفحہ 120) 


رسول اکرم ﷺ نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا کہ علی کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیئے جائیں۔ 

(بحوالہ ، مستدرک الحاکم ، جلد 3صفحہ 125) 


خاتم النبین ﷺ نے فرمایا علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں ( بحوالہ مسند احمدابن حنبل، جلد5، صفحہ 606)   صحیح ترمذی، جلد 13،صفحہ 168


 ام ایمن رضی اللہ عنہا سے روایات ہے کہ ختم الرسول ﷺ نے ایک لشکر کو روانہ کیا ان میں علی بھی موجود تھے 

اس موقع پر آپ ﷺ نے دست دعا بلند فرمایا اور دعا کی کہ اے خدایا مجھے اس وقت تک حیات رکھنا جب تک میں علی کو دوبارہ نہ دیکھ لوں ( بحوالہ،،صحیح ترمذی، جلد13، صفحہ 178)


 آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ ہے ( بحوالہ صحیح ترمذی، جلد 31صفحہ 166)

 حدیث نبوی ﷺ ہے کہ جس نے علی رضی اللہ عنہ کو ستایا ، اس نے مجھے ستایا ( بحوالہ مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534) 

مناقب علی ابن ابی طالب میں حدیث مبارکہ ہے کہ “جس نے علی سے دشمنی کی


 ، اس نے مجھ سے دشمنی کی”۔ ( مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192) مواخات مدینہ کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اے علی تم دنیاوآخرت میں میرے بھائی ہو۔

 حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر شام سے آئے شقی القلب شخص نے قطامہ نامی خارجی عورت کی مدد سے حالتِ سجدہ میں حملہ کیا۔ 

عبدالرحمن بن ملجم نے زہر سے بھری تلوار  سے پشت کی طرف سے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کر دیا تھا، زخمی ہونےکے بعد شیر خدا کے لبوں پر جو پہلی صدا آئی وہ تھی کہ ’’ربِ کعبہ کی قسم آج علی کامیاب ہو گیا‘‘۔ آپ کا روضہ مبارک عراق کے شہر نجف میں واقع ہے۔

0 Response to "حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے 21 Ramzan-ul-Mubarak, Youm-e-Shahadat Hazrat Ali ..."

Post a Comment

Trending Posts Display

Discount Offer